1 hour ago
عبدالرزاق کی اپنی دوسری شادی سے متعلق لب کشائی
Webdesk
|
25 Feb 2026
پاکستان کے نامور سابق آل رانڈر عبدالرزاق نے حال ہی میں مذاق میں اپنی دوسری شادی کی خواہش پر لب کشائی کی۔
عبدالرزاق اپنی اہلیہ عائشہ رزاق کے ہمراہ میزبان ندا یاسر کے مارننگ شو میں شریک ہوئے، رزاق کی اہلیہ نے بتایا کہ چونکہ رزاق کرکٹ میں مصروف ہوتے تھے، اس کی الگ ٹینشنز تھیں اسی لیے باقی کے معاملات وہ خود دیکھتی تھیں۔
عائشہ رزاق نے کہا کہ بچوں کے اسکول اور پیرنٹس میٹنگ سے لے کر گروسریز اور گھر کے دیگر کام وہ ہی دیکھا کرتی تھیں اور اس بات کا خیال رکھتی تھیں کہ ہر چیز پرفیکٹ ہو۔
اہلیہ کی گفتگو کے دوران عبدالرزاق نے یکدم مذاق کیا اور کہا 'میں نے ان کو کئی مرتبہ کہا ہے کہ میں دوسری شادی کرلیتا ہوں، تمہارا ہاتھ بٹ جائے گا، اتنا تم کام کررہی ہو'۔
دوران شو میزبان ندا نے رزاق کی اہلیہ سے سوال کیا کہ 'کیا کبھی انہوں نے آپ کو سرپرائز دیا ہے؟' اس پر عائشہ نے اپنے شوہر کی طرف دیکھا جس پر عبدالرزاق بولے 'ندا پوچھ رہی ہیں کہ کبھی دوسری شادی کا سرپرائز دیا ہے؟'
Comments
0 comment