عامر خان نے جھوٹ بولنے پر سب سے معافی مانگ لی

عامر خان نے جھوٹ بولنے پر سب سے معافی مانگ لی

پریس کانفرنس میں تمام صحافیوں کی موجودگی میں جھوٹ بولنے پر معافی مانگ لی
عامر خان نے جھوٹ بولنے پر سب سے معافی مانگ لی

Webdesk

|

31 Jul 2025

ممبئی : بالی ووڈ اداکار عامر خان نے ممبئی میں پریس کانفرنس میں تمام صحافیوں کی موجودگی میں جھوٹ بولنے پر معافی مانگ لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے ممبئی میں ایک پریس کانفرنس کی تاکہ اس بات کی تصدیق کی جا سکے جس کی طویل عرصے سے افواہیں تھیں کہ ان کی حالیہ ریلیز ستارے زمین پر او ٹی ٹی ریلیز کو چھوڑ کر براہِ راست یوٹیوب پر ریلیز ہو گی۔

اداکار نے 20 جون کو فلم کی سنیما ریلیز کے دوران تشہیر کرتے ہوئے ہفتوں تک اس بارے میں جھوٹ بولنے پر معافی مانگی اور پے-پر-ویو (pay-per-view) بمقابلہ سبسکرپشن ماڈلز پر اپنے موقف کا دفاع کیا۔

پریس کانفرنس میں عامر خان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ جانتے تھے کہ ستارے زمین پر سنیما میں ریلیز کے بعد یوٹیوب پر ریلیز ہو گی اور جس پر انہوں نے سب سے جھوٹ بولا تھا۔

عامر خان نے ایسا کرنے کا اعتراف کیا اور کہا کہ میں ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوں کیونکہ میں نے جھوٹ بولا، جب میں نے کہا کہ ستارے زمین پر یو ٹیوب پر ریلیز نہیں ہو گی، میں نے ایسا اس لیے کیا کیونکہ میرے پاس کوئی اور چارہ نہیں تھا، مجھے فلم کے سنیما بزنس کا تحفظ کرنا تھا، میں سنیما گھروں کا بہت وفادار ہوں، میری زندگی سنیما سے شروع ہوئی۔

 اس لیے میں نے ہمیشہ اپنی فلموں کے سنیما بزنس کی حفاظت کی کوشش کی ہے، پھر بھی میں معافی مانگتا ہوں کیونکہ مجھے جھوٹ بولنا پڑا ورنہ اس فلم کے لیے میرے خواب وہیں ختم ہو جاتے۔

مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اس بارے میں بات کی کہ وہ اب بھی کیوں مانتے ہیں کہ فلموں کو سنیما ریلیز کے 8 ہفتے بعد او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر ریلیز کرنا فلم انڈسٹری کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!