4 hours ago
عروسہ خان اقرار الحسن کی دولت کی نمائش کرنے پر تنقید کی زد میں آگئیں
Webdesk
|
26 Jan 2026
کراچی: پاکستانی ڈیجیٹل کریٹر اور یوٹیوبر عروسہ خان کو شوہر، معروف ٹی وی اینکر اقرار الحسن کی جانب سے ملنے والے قیمتی تحائف اور لگژری چیزوں کی نمائش کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عروسہ خان نے حالیہ ایک انٹرویو میں شوہر کی جانب سے موصول ہونے والے تحائف کی قیمتیں بتائیں، جن میں کپڑے، زیورات، مہنگی گھڑی، ڈیزائنر کوٹ، عینک، انگوٹھی، کان کی بالیاں اور نئے آئی فون 17 پرو سمیت مختلف اشیا شامل تھیں۔
عروسہ خان کے ان انکشافات کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آئے، جن میں اکثر لوگوں نے ان کے اس انداز پر تنقید کی۔ کچھ صارفین نے کہا کہ سادگی پسند لوگ عام زندگی اور مقامی مارکیٹ سے خریداری کو خوشگوار سمجھتے ہیں۔
کچھ لوگوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اتنے پیسے خرچ کرنے کے بعد تو کوئی دس بیویاں بھی رکھ سکتا ہے، جس پر دیگر صارفین نے بھی طنز کیا۔واضح رہے کہ عروسہ خان، اقرار الحسن کی تیسری بیوی ہیں اور ان کی شادی اکتوبر 2023 میں ہوئی تھی۔
ان کی پہلی شادی 2006 میں قر العین سے ہوئی تھی، جن سے ان کا ایک بیٹا، پہلاج حسن ہے، جبکہ دوسری بیوی فرح یوسف ہیں۔ انہوں نے 2012 میں دوسری شادی میڈیا پرسن فرح اقرار سے کی، جسے 5 سال تک خفیہ رکھا گیا۔
Comments
0 comment