بوریت دور کرنے کیلیے یاسر سے لڑائی کرتی ہوں، ندا یاسر
ویب ڈیسک
|
14 Nov 2024
پاکستان کی معروف میزبان اور اداکارہ ندا یاسر اپنے یوٹیوب چینل فرید نواز پروڈکشن کے لیے یاسر نواز اور دانش نواز کے ساتھ ایک شو نادان میزبان بھی کر رہی ہیں۔
تازہ ترین ویڈیو میں، ندا یاسر نے اپنے شوہر کے بہترین معیار کے بارے میں انکشاف کیا۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 'یاسر اور دانش بچوں کی طرح بغیر کسی وجہ کے ناراض ہو جاتے ہیں اور پھر لڑائی بھول کر بات کرنا شروع کر دیتے ہیں، یہ یاسر اور میرے سسرال کی خوبی ہے کہ وہ لڑائی کو طول نہیں دیتے'۔
یاسر نواز نے مزید کہا کہ 'ہمارے خاندان میں ہم بہن بھائیوں کی خطرناک لڑائی ہوتی تھی اور سب سمجھتے تھے کہ اب کچھ ہوجائے گا مگر پھر کچھ دنوں کے بعد ہم سب کچھ بھول کر نارمل ہو جاتے تھے‘۔
یاسر کا مزید کہنا تھا کہ ’اب ہم زیادہ نہیں لڑتے، اب ہم 4 ماہ بعد لڑتے ہیں کیونکہ ہماری لڑائی کا دورانیہ طویل ہوگیا، پہلے ہم ہر ہفتے لڑتے تھے‘۔ ندا نے یہ بھی کہا کہ وہ کبھی کبھی اپنی بوریت کو ختم کرنے کے لیے شوہر یاسر نواز سے لڑتی ہیں۔
Comments
0 comment