چاہت فتح علی خان کو نصرت فتح علی خان کا نام خراب کرنے پر قانونی نوٹس جاری
Webdesk
|
1 Jul 2024
سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے گلوکار کاشف رانا عرف چاہت فتح علی خان کو کلاسک گلوکار نصرت فتح علی خان کے گانوں خراب کرنے اور ان کو بدنام کرنے پر 180 ملین روپے جرمانے کا قانونی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق پیر کو قیصر منیر خان ،میاں محمد عمیر نیاز کی جانب سے چاہت فتح علی خان کی برطانیہ میں رہائش گاہ پر نوٹس بھیجا گیا۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر چاہت فتح علی خان 15 دن کے اندر جواب دینے میں ناکام رہے تو عدالت میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا جائے گا۔
قانونی نوٹس میں چاہت فتح علی خان پر نصرت فتح علی خان کے نام کو بدنام کرنے اور فیصل آباد کے لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے ساتھ ساتھ کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔
قانونی نوٹس کے مطابق چاہت فتح علی خان نے نصرت فتح علی خان کا رشتہ دار ہونے کا جھوٹا دعویٰ کیا اور ان کے گانے نے نصرت فتح علی خان کی میراث کو نقصان پہنچایا۔
نوٹس میں مزید کہا گیا کہ چاہت کی بے سوری گائیکی نے فیصل آباد کے لوگوں کو ناراض کیا۔
قانونی نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ چاہت فتح علی خان سوشل میڈیا پر عوامی طور پر معافی مانگیں اور اگر وہ 15 دن کے اندر جواب دینے یا معافی مانگنے میں ناکام رہے تو قانونی کارروائی اور 180 ملین روپے کا ہتک عزت کا مقدمہ چلایا جائے گا۔
Comments
0 comment