چوری کے الزام میں گرفتار سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزک کی مشروط ضمانت پر رہائی

چوری کے الزام میں گرفتار سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزک کی مشروط ضمانت پر رہائی

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ عبدو روزق کے خلاف کیا شکایات تھیں
چوری کے الزام میں گرفتار سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزک کی مشروط ضمانت پر رہائی

Webdesk

|

13 Jul 2025

تاجکستان سے تعلق رکھنے والے دنیا کے سب سے چھوٹے قد کے نامور گلوکار اور سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزق کو دبئی ائیرپورٹ پر گرفتار کرنے کے بعد مشروط ضمانت پر رہائی مل گئی۔

عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے 16 ویں سیزن کے امیدوار مقبول تاجک اسٹار کی پی آر کمپنی نے تصدیق کی تھی کہ عبدو روزق کو ہفتے کی صبح یورپی ملک مونٹی نیگرو سے واپسی پر دبئی ائیرپورٹ پر گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ عبدو روزق کے خلاف کیا شکایات تھیں تاہم تاجک اسٹار کی ٹیم کے ایک نمائندے نے عرب میڈیا کو بتایا تھا  کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ عبدو روزق کو چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

 اس حوالے سے انہوں نے مزید کوئی تفصیل دینے سے انکار کیا جب کہ دبئی کے حکام کی جانب سے بھی تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

اب عرب میڈیا پر ذرائع کے حوالے سے خبر سامنے آئی ہیکہ عبدو روزق کو سفری پابندی کی شرط کے ساتھ ضمانت پر رہا کیا گیا ہے، تاہم اس خبر کی آزادانہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ دبئی حکام نے اس  حوالے  سے تبصرہ کرنے سے انکار کیا  ہے جب کہ پولیس کی جانب  سے بھی کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب اسی دوران عبدو روزق کے سوشل میڈیا اکانٹ پر دبئی میں ایک ایونٹ  کی تصویر پوسٹ کی گئی ہے جس میں خود عبدو روزق بھی موجود ہے۔ پوسٹ میں عبدو روزق کی جانب سے ایونٹ  میں ایوارڈ ملنے پر انتظامیہ اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا گیا ہے تاہم گرفتاری یا رہائی کے واقعے کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!