ڈکی بھائی کیخلاف مقدمہ درج

ڈکی بھائی کیخلاف مقدمہ درج

ڈکی بھائی کے خلاف نیشنل ہائی وے اینڈ موٹرویز نے درخواست درج کرائی ہے
ڈکی بھائی کیخلاف مقدمہ درج

ویب ڈیسک

|

26 Apr 2025

موٹروے پولیس نے خطرناک اسٹنٹس کرنے پر مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس نے مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی کے خلاف خطرناک اسٹنٹس کرنے پر سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

یہ اقدام ان کی جانب سے ہائی وے پر انتہائی لاپرواہی بھرے رویے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ڈکی بھائی کو 200 کی اسپیڈ میں گاڑی چلاتے ہوئے انتہائی غیر ذمہ دارانہ حرکت کرتے دیکھا گیا۔

انہوں نے حد سے زیادہ رفتار کے ساتھ گاڑی چلاتے ہوئے اسٹیئرنگ کو پاؤں سے کنٹرول کیا جبکہ وی آنکھیں بند کرکے گاڑی چلائی جا رہی تھے اور گاڑی آٹو موڈ پر چل رہی تھی۔

یہ منظر دیکھ کر صارفین نے موٹروے پولیس سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق ڈکی بھائی کے خلاف غفلت، لاپرواہی سے ڈرائیونگ اور اوور اسپیڈنگ سمیت متعدد الزامات پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے اپنے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک وضاحتی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔

ڈکی بھائی کا ماضی بھی متنازع

یہ پہلی بار نہیں ہے جب ڈکی بھائی کے خطرناک اسٹنٹس نے انہیں مصیبت میں ڈالا ہے۔ تاہم، اس بار پولیس کی جانب سے سنجیدہ کارروائی سے ظاہر ہوتا ہے کہ اب سوشل میڈیا اسٹارز کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی کوئی چھوٹ نہیں دی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے پولیس کے اس اقدام کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ "سلیبرٹیز کو قوانین سے بالاتر نہیں سمجھنا چاہیے،خطرناک ڈرائیونگ سے نہ صرف ڈرائیور بلکہ دوسروں کی جانوں کو بھی خطرہ ہوتا ہے۔"

موٹروے پولیس نے واضح کیا ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں ہر عام و خاص کے خلاف سختی سے کارروائی کرے گی۔ 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!