ذوہیب حسن کا حمیرا اصغر کو ستارہ امیتاز دینے کا مطالبہ

Webdesk
|
14 Jul 2025
کراچی : ذوہیب حسن نے حمیرا اصغر کی اندوہناک موت پر افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے اداکارہ کو ستارہ امتیاز دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ماضی کے معروف گلوکار اور نازیہ حسن کے بھائی ذوہیب حسن نے اپنی نئی سوشل میڈیا پوسٹ میں پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مرحومہ حمیرا اصغر علی کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے تاکہ ان کی فیملی کو یہ احساس ہو کہ بیٹی کی جدوجہد ضائع نہیں گئی۔
ذوہیب کے مطابق حمیرا کو ستارہ امیتاز سے نوازنے سے ان کے خاندان کو احساس ہوگا کہ ایک عورت ہونے کے ناطے اس مشکل انڈسٹری میں حمیران نے جو کامیاب ہونے کی جو جدوجہد وہ رائیگاں نہیں گئی ہے۔
ماضی میں اپنے گانوں کیلیے مشہور ذوہیب حسن کا کہنا تھا کہ میں ان تمام خواتین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو مردوں کے غالب سماج میں اپنے خوابوں کے مطابق جینے کی ہمت رکھتی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں بہت سی خواتین آتی ہیں، کچھ کامیاب ہوتی ہیں اور پھر کچھ وقت کے ساتھ منظر نامے سے غائب ہوجاتی ہیں۔
اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر گلوکار ذوہیب حسن نے اس سے قبل حمیرا کی موت پر دکھ کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ اکیلی رہنے والی خواتین کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ستارہ امتیاز پاکستان کا چوتھا بڑا سول ایوارڈ ہے، جو حکومتِ پاکستان کی طرف سے ان افراد کو دیا جاتا ہے جنھوں نے ملک و قوم کی خدمت کرتے ہوئے نمایاں کارنامے سرانجام دیے ہوتے ہیں۔
Comments
0 comment