اداکارہ سونیا حسین کی سب سے بڑی خواہش پوری ہوگئی

Webdesk
|
2 Feb 2025
اداکارہ سونیا حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ملک کی معروف گلوکارہ عابدہ پروین کے ساتھ ملاقات کی ویڈیو شیئر کی۔
رپورٹ کے مطابق اداکارہ سونیا حسین نے انسٹا گرام ویڈیو شیئر کرتے ہوئے معروف گلوکارہ عابدہ سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔
ویڈیو کے کیپشن میں سونیا حسین کا کہنا تھا کہ ''اپنی پوری زندگی میں ایسا شخص نہ دیکھا ، نہ پایا، عابدہ پروین ایک پیکر ہیں اعجازی ، زندگی کا، بندگی کا، زندگی میں صرف ایک خواہش تھی آپ سے ملنے کی، اور کیا معلوم تھا کہ خود بلاوا آپ کے گھر سے آجائے گا۔ بس وہ کہتے ہیں نا۔۔جو ہے تیرا لب جائے گا۔۔کرکے کوئی بہانہ۔
سونیا حسین کا ویڈیو کے کیپشن میں مزید کہنا تھا کہ ''خدا آپ کو ہزاروں برس کی زندگی دے، آپ کو سلامت رکھے اور یہ نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہمیشہ یونہی بنا رہے، آمین''۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سونیا حسین کی ویڈیو کو سراہا جارہا ہے۔
Comments
0 comment