دنیا کی سب سے بوڑھی ایئرہوسٹس انتقال کرگئیں

دنیا کی سب سے بوڑھی ایئرہوسٹس انتقال کرگئیں

بیٹ نیش نے اپنے کیریئر کا آغاز 1975 میں 21 سال کی عمر سے کیا
دنیا کی سب سے بوڑھی ایئرہوسٹس انتقال کرگئیں

ویب ڈیسک

|

29 May 2024

فضائی میزبانی کے پیشے سے وابستہ عمر رسیدہ ایئرہوسٹس 88 برس کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگئیں۔

امریکا سے تعلق رکھنے والی بیٹ نیش نامی ایئرہوسٹس امریکی ایئرلائن کیلیے خدمات انجام دے رہی تھیں، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1975 میں 21 سال کی عمر سے کیا تھا۔

فضائی دنیا میں 70 سال تک ایئرہوسٹس کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والی بیٹ نے عمر رسیدہ ایئرہوسٹس کا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کیا اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروایا۔

بیٹ نیش چھاتی کے سرطان میں مبتلا تھیں اور کئی روز تک اسپتال میں داخل تھیں، اپنے انتقال تک وہ ریٹائر نہیں تھیں اور انہوں نے آخری روز تک اپنا سفر جاری رکھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!