دنیا کی طویل عمر خاتون 117 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

دنیا کی طویل عمر خاتون 117 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

ماریہ رات کو سوئیں اور اپنی خواہش کے مطابق صبح مردہ حالت میں پائی گئیں
دنیا کی طویل عمر خاتون 117 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

ویب ڈیسک

|

21 Aug 2024

دنیا کی طویل عمر خاتون کا سب سے لمبے عرصے تک ریکارڈ رکھنے والی خاتون 117 برس کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگئیں۔

اسپین کے شہر میڈریڈ سے تعلق رکھنے والی 117 سالہ ماریہ برینیاس مویرا کو سب سے زیادہ عرصے تک عمر رسیدہ خاتون کا عالمی ریکارڈ رکھنے کا اعزاز بھی حاصل تھا۔

اُن کی موت 117 سال اور 168 دن میں ہوئی۔ وہ اپنی خواہش کے مطابق رات کو سوئیں اور صبح بستر پر مردہ حالت میں پائی گئیں۔ اہل خانہ کا دعوی ہے کہ ماریہ کی اسی طرح کی موت کی خواہش تھی۔

اس سے قبل فرانس کی لیول رینڈم کے پاس طویل عمر خاتون کا ریکارڈ تھا اور وہ 118 برس کی عمر میں گزشتہ عرصے انتقال کرگئیں تھیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کی انتظامیہ نے لیوسل رینڈم کے انتقال کے بعد جنوری 2023 میں  ماریہ برینیاس کو باضابطہ طور پر دنیا کا معمرترین انسان تسلیم کر لیا تھا۔ جس کے بعد وہ گنیز بک کی تاریخ کی 8ویں معمر ترین خاتون بن گئیں تھیں۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ماریہ نے 1918 کی خطرناک فلو کی وبا، پہلی اور دوسری عالمی جنگ، اسپین کی سول وار اور 2020 میں کورونا جیسی عالمی وبا کو شکست دی اور وہ اپنی آخری سانس تک چلتے ہاتھ پیر رہیں۔

ماریہ برینیاس کے بعد اب دنیا کی معمر ترین خاتون کا اعزاز جاپان کی ٹومیکو ایٹوکا کو حاصل ہوگیا جو اس وقت 116 سال کے ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!