1 hour ago
درفشاں سلیم کی نئی تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم
Webdesk
|
29 Jun 2026
کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آتے ہی مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ درفشاں سلیم نے چند نئی تصاویر اور ایک مختصر ویڈیو شیئر کی. جس میں انہیں نیلے رنگ کے لان سوٹ میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں وہ آئینے کے سامنے کھڑے ہو کر مسکراتی نظر آئیں۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں ان کا سادہ اور خوبصورت انداز مداحوں کو خوب پسند آیا جبکہ انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ایزی بریزی سمر فِٹس لائیو نا۔یہ تصاویر چند دن قبل شیئر کی گئی تھیں۔
جنہیں اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں جبکہ مداحوں کی جانب سے ان پر تعریفی کمنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اداکارہ کی تصاویر کو ساتھی فنکارہ نوشین شاہ سمیت دیگر شوبز شخصیات کی جانب سے بھی سراہا گیا ہے۔
Comments
0 comment