ڈکی بھائی 60 لاکھ سبکرائبر پورے ہونے پر گنجے ہوگئے، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

ڈکی بھائی 60 لاکھ سبکرائبر پورے ہونے پر گنجے ہوگئے، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

ڈکی بھائی کی اس ویڈیو کو لاکھوں لوگوں نے دیکھا اور پھر وہ ٹویٹر پر ٹریںڈ کرنے لگے
ڈکی بھائی 60 لاکھ سبکرائبر پورے ہونے پر گنجے ہوگئے، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

ویب ڈٰیسک

|

3 Dec 2023

معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی نے یوٹیوب پر 60 لاکھ سبکرائب مکمل ہونے پر اپنا سر خود ہی منڈ دیا۔

ڈکی بھائی نے اپنے بال منڈنے اور گنجے ہونے کی ویڈیو اپنے یوٹیوب پر شیئر کی جسے چند گھنٹوں میں لاکھوں سبکرائبس نے دیکھا۔

یوٹیوبر کے گنجے ہونے کی بات صرف یوٹیوب تک محدود نہیں رہی بلکہ دیکھتے ہی دیکھتے ایکس پر ڈکی بھائی ٹرینڈ کرنے لگے اور پاکستان میں اُن کا نام پہلے نمبر پر ٹرینڈ پر آگیا۔

6 Million Subscriber Ka Waada Poora Kar Diya 😱 | Clean Shave And Tind Dare Complete 😭

ڈکی بھائی کے نام کی ٹرینڈنگ پر معروف میزبان اور یوٹیوبر وقار ذکا نے ایک ویڈیو بنائی اور کہا کہ اس میں یوٹیوبر کی کوئی غلطی نہیں بلکہ عوام یہی انٹرٹینمنٹ چاہتے ہیں۔

https://x.com/ZakaWaqar/status/1730992947003298220?s=20

انہوں نے بتایا کہ ہم فلسطین کے بارے میں بول بول کر تھک گئے جبکہ گزشتہ دنوں بالاج کے حوالے سے ایک ویڈیو بنائی جس میں عوام کو کوئی دلچسپی نہیں تھی اور صارفین میری بھی ایسی انٹرٹینمنٹ والی ویڈیوز زیادہ دلچسپی سے دیکھتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!