دو بیٹوں کے بعد بیٹی پیدا ہوئی تو اُسے قتل کرنا چاہتی تھی، ثروت گیلانی

دو بیٹوں کے بعد بیٹی پیدا ہوئی تو اُسے قتل کرنا چاہتی تھی، ثروت گیلانی

بیٹی جب پہلی بار میرے پاس آئی تو سوچا کہ اس کو زمین پر گرا دوں تاکہ یہ مر جائے، ثروت گیلانی
دو بیٹوں کے بعد بیٹی پیدا ہوئی تو اُسے قتل کرنا چاہتی تھی، ثروت گیلانی

ویب ڈیسک

|

1 Jul 2024

مشہور پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی نے بعد از پیدائش ڈپریشن کے ساتھ اپنی ذاتی جدوجہد شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ اپنی نوزائیدہ بیٹی کو قتل کرنے کے بارے میں بھی سوچتے تھیں۔

جوئے لینڈ اسٹار نے نجی ٹی وی چینل پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جب کوئی خاتون پہلی بار حاملہ ہوتی ہے تو اس کے پاس حمل کے بارے میں کوئی خاص معلومات نہیں ہوتیإ اور وہ حمل سے متعلق کتابیں پڑھ کر اور سوشل میڈیا پر ویڈیوز دیکھ کر معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ’پہلا حمل ہر عورت کے لیے بہت مشکل ہوتا ہے کیونکہ اس دوران اسے نفسیاتی طور پر بہت سی چیزوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ایسی صورت حال میں شوہر اور سسرال والوں کا تعاون بہت ضروری ہوتا ہے‘۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں اپنے پہلے دو بیٹوں کی پیدائش کے بعد بعد از پیدائش ڈپریشن کا سامنا نہیں کرنا پڑامگر دسمبر 2023 میں بیٹی کی پیدائش کے بعد وہ دہری اذیت میں مبتلا رہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ’میں اپنی بیٹی سے پیدائش کے چار دن بعد ملی کیونکہ میری بھی سرجری ہوئی تھی، اور میری نوزائیدہ بیٹی کی حالت بھی ٹھیک نہیں تھی، جس کی وجہ سے ڈاکٹروں نے ہم دونوں کو الگ الگ وارڈز میں رکھا تھا‘۔

ثروت گیلانی نے بتایا کہ چار روز کے دوران میں اس قدر ڈپریشن کا شکار ہوچکی تھی کہ جب پہلی بار بیٹی میرے پاس آئی تو میں نے سوچا اسے گرادوں تاکہ وہ زمین پر گرے اور مر جائے۔"جب میں کمرے میں گئی تو میں رو رہی تھی، اور میں نے اپنے شوہر سے کہا کہ میں اپنی بیٹی کو مارنا چاہتی ہوں تاکہ تمام ذہنی تناؤ ختم ہو جائے۔'

اداکارہ نے بتایا کہ اس مشکل وقت میں میرے شوہر فہد مرزا نے بہت زیادہ ساتھ دیا اور مجھے اس کیفیت سے باہر نکالا، 

انہوں نے اپنا واقعہ سنانے کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتی ہوں ڈپریشن کے حوالے سے لوگوں میں شعور پیدا ہو، ہر مرد اور عورت اس سے آگاہ ہو‘۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!