فلموں کیلئے یہ کام نہیں کرسکتی؟ جھانوی کا صاف انکار

فلموں کیلئے یہ کام نہیں کرسکتی؟ جھانوی کا صاف انکار

میں نے فلموں کیلیے اپنے کندھے کو نقصان پہنچایا، میرا خون بھی بہا، ہڈیاں بھی ٹوٹیں
فلموں کیلئے یہ کام نہیں کرسکتی؟ جھانوی کا صاف انکار

Webdesk

|

3 Aug 2024

ممبئی : ابھرتی ہوئی بھارتی اداکارہ جھانوی کپور نے کہا ہے کہ وہ اپنی والدہ کی وجہ سے حقیقی زندگی میں تو کیا فلموں میں کسی کردار کیلئے بھی اپنے بال نہیں کٹوائیں گی۔

 اس کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سب انکی والدہ سری دیوی کی وجہ سے ہے جنہیں اپنی بیٹی کے بال بیحد پسند تھے۔

ہوا کچھ یوں کہ ایک انٹرویو کے دوران جھانوی کپور سے سوال کیا گیا کہ وہ ایسا کونسا کام ہے جو فلموں کے کردار کیلیے بھی نہیں کریں گی؟

اس پر جھانوی نے جواب دیا کہ وہ فلموں کیلئے اپنے بال نہیں کٹوائیں گی حتیٰ کہ یہ انکی پیشہ ورانہ زندگی کا پہلا اور آخری سنہری موقع ہی کیوں نہ ہو۔

 جھانوی کا کہنا تھا کہ میک اپ آرٹسٹ مجھے بالڈ کیپ لگاسکتے ہیں اور اسکے لیے وی ایف ایکس کا استعمال کرسکتے ہیں۔ میں نے فلموں کیلیے اپنے کندھے کو نقصان پہنچایا، میرا خون بھی بہا، ہڈیاں بھی ٹوٹیں اور اپنے آپ کو ہر پریشانی میں ڈال لیا لیکن فلموں میں گنجا ہونا ایک ایسا عمل ہے جسے میں مسترد کردوں گی۔

 انہوں نے بتایا کہ حتیٰ کہ فلم الجھ میں بھی سدھانشو (فلم ڈائریکٹر) چاہتے تھے کہ میں اپنے بال کٹواؤں اور یہیں میری ان سے لڑائی ہوتی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!