ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار سے بڑھتی قربتیں، ملاقات کی تصویر اور ویڈیو سامنے آگئی

ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار سے بڑھتی قربتیں، ملاقات کی تصویر اور ویڈیو سامنے آگئی

ہانیہ عامر کی ملاقات کے بعد صارفین کی مختلف آرا بھی سامنے آگئیں
ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار سے بڑھتی قربتیں، ملاقات کی تصویر اور ویڈیو سامنے آگئی

ویب ڈٰیسک

|

3 Dec 2023

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی معروف بالی ووڈ گلوکار اور ریپر بادشاہ خان سے ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہانیہ عامر نے معروف بالی ووڈ گلوکار ادتیہ پارتیک سنگھ سے ملاقات کی اور دونوں ایک ساتھ بیٹھ کر کافی بھی پیتے رہے۔

ملاقات کی تصاویر ہانیہ عامر نے خود ہی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیں۔ جس کے بعد سے وہ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں۔

اطلاعات ہیں کہ پاکستانی اداکارہ اور بھارتی گلوکار کے درمیان یہ ملاقات دبئی میں ہوئی ہے کیونکہ دونوں ان دنوں دبئی میں ہیں تاہم اس حوالے سے ہانیہ عامر یا بادشاہ نے خود کچھ بھی نہیں بتایا۔

بادشاہ کے ساتھ ملاقات پر بھارتی شائقین اور پاکستانی مداحوں نے تصاویر پر کمنٹس کیے کچھ نے ملاقات کو اچھا قرار دیا تو کچھ صارفین اس میں کوئی تعلق تلاش کرنے کیلیے کوشاں نظر آئے۔

واضح رہے کہ بادشاہ اور ہانیہ عامر پہلی بار میڈیا کی زینت نہیں بنے بلکہ اس سے قبل سالگرہ کے موقع پر بھی مبارک باد دینے پر دونوں کے درمیان بات چیت کی خبریں سامنے آئیں تھیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!