ہالی وڈ فنکاروں کا آسکر ایوارڈز میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

ہالی وڈ فنکاروں کا آسکر ایوارڈز میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

رامی یوسف کا کہنا تھا کہ وہ سب فنکار غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں
ہالی وڈ فنکاروں کا آسکر ایوارڈز میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

Webdesk

|

11 Mar 2024

ہالی وڈ کے متعددفنکاروں نے آسکر ایوارڈز کی تقریب کے دوران اپنے لباس پر سرخ بیج سجا کر غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

سپر اسٹار مارک ریفلو، گلوکارہ بیلی ایلش، رامی یوسف اور دیگر نے ’آرٹسٹس فار سیز فائر‘ نامی گروپ کی جانب سے سرخ بیج کو پہن کر تقریب میں شرکت کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس موقع پر رامی یوسف کا کہنا تھا کہ وہ سب فنکار غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اس موقع پر متعدد تنظیموں کی جانب سے تقریب کی جگہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا اور فلسطین کی آزادی کے نعرے لگائے گئے۔

واضح رہے کہ آسکر سے قبل یہ سرخ بیج گریمی اور اسکرین گلڈ ایوارڈز کے موقع پر بھی استعمال کیے گئے تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!