حمیرا اصغر کسمپرسی کا شکار تھی، موت سے پہلے بھائی سمیت 10 لوگوں کو میسج کیا، انکشافات

حمیرا اصغر کسمپرسی کا شکار تھی، موت سے پہلے بھائی سمیت 10 لوگوں کو میسج کیا، انکشافات

تحقیقات میں نئی چیزیں سامنے آئی ہیں
حمیرا اصغر کسمپرسی کا شکار تھی، موت سے پہلے بھائی سمیت 10 لوگوں کو میسج کیا، انکشافات

ویب ڈیسک

|

15 Jul 2025

تحقیقاتی ذرائع نے اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی موت کے حوالے سے نئی معلومات فراہم کی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق حمیرا اصغر شدید مالی مشکلات کا شکار تھیں اور انہوں نے اپنے قریبی رشتہ داروں سے مدد کی درخواست کی تھی۔

ذرائع کے مطابق 7 اکتوبر کو حمیرا اصغر نے اپنے بھائی سمیت 10 افراد کو واٹس ایپ پیغامات بھیجے تھے جن میں انہوں نے صرف "ہیلو" لکھا تھا اور بات کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ تاہم کسی نے بھی ان پیغامات کا جواب نہیں دیا۔

تحقیقاتی ٹیم نے اس معاملے کی تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ اب تک 63 افراد سے پوچھ گچھ کی جا چکی ہے جبکہ 5 افراد کے بیانات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق حمیرا اصغر کی لاش کے ساتھ ملنے والے شواہد میں شامل ہیں جس میں نائٹ سوٹ میں لاش، واش روم سے بھگوئے ہوئے کپڑے، خشک باتھ ٹب، پھٹے ہوئے کپڑے، خالی سگریٹ کا پیکٹ، استعمال شدہ سگریٹ فلٹر ہے۔

تحقیقاتی ٹیم نے نوٹ کیا کہ کمرے سے کوئی دوا نہیں ملی تھی اور موت کے وقت ان کے دونوں ہاتھ سینے سے چمٹے ہوئے تھے۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ حمیرا نے اپنی ملازمہ کو بھی ہٹا دیا تھا۔

حمیرا اصغر کی جم ٹرینر کے مطابق وہ روزانہ تین گھنٹے ورزش کرتی تھیں۔ تحقیقاتی ٹیم اب یہ معلوم کرنے کی کوشش کررہی ہے کہ اداکارہ کے موت کی وجہ کیا تھی، آیا یہ طبعی تھی، حادثاتی، قتل یا پھر خودکشی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!