حمیرا اصغر کی 8 ماہ پرانی گلی ہوئی لاش سے بدبو کیوں نہیں آٗئی؟ ممکنہ وجہ

حمیرا اصغر کی 8 ماہ پرانی گلی ہوئی لاش سے بدبو کیوں نہیں آٗئی؟ ممکنہ وجہ

لاش تقریبا 8 ماہ پرانی تھی
حمیرا اصغر کی 8 ماہ پرانی گلی ہوئی لاش سے بدبو کیوں نہیں آٗئی؟ ممکنہ وجہ

ویب ڈیسک

|

15 Jul 2025

کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 6 میں اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی فلیٹ سے مردہ حالت میں دریافت ہونے والی لاش کے معاملے میں نئے اور حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے نجی ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ عام طور پر لاش کی بد بو 5 سے 40 دن تک رہتی ہے، لیکن حمیرا اصغر کے برابر والے فلیٹ میں رہنے والا خاندان بھی اکتوبر 2024 سے فروری 2025 تک ملک سے باہر تھا، جس کی وجہ سے انہیں کسی بو یا غیر معمولی صورتحال کا پتہ نہیں چل سکا۔  

ڈی آئی جی کے مطابق، جس کمرے میں حمیرا کی لاش ملی، وہاں گیلری تھی جبکہ برابر والے کمرے میں باتھ روم کی کھڑکی کھلی ہوئی تھی، جس کی وجہ سے ممکن ہے کہ لاش کی بو وقت گزرنے کے ساتھ ختم ہو گئی ہو۔  

تفتیشی ٹیم کے مطابق یہ واقعہ 7 اکتوبر 2024 کو پیش آیا ہوگا، کیونکہ اس کے 3 دن بعد (10 اکتوبر 2024 کو) چوکیدار نے حمیرا سے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی، لیکن جواب نہیں ملا۔ اسی طرح ان کی ایک سہیلی نے بھی انہیں کال کی، مگر کوئی ردعمل نہیں ملا۔  

حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی 2025 کو اس وقت ملی جب فلیٹ کے کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کی جانب سے عدالتی کیس کے تحت بیلف نے فلیٹ کا دروازہ کھلوایا۔

ابتدائی طور پر لاش کو 1 سے 2 ماہ پرانا خیال کیا گیا تھا، لیکن پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ ان کی موت 8 سے 10 ماہ قبل (یعنی 2024 کے آخر میں) ہوئی تھی اور لاش ڈی کمپوزیشن (گلنے سڑنے) کے آخری مراحلمیں تھی۔  

ڈی آئی جی نے بتایا کہ فلیٹ انتظامیہ، چوکیدار اور پڑوسیوں سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس مزید شواہد اکٹھے کر رہی ہے تاکہ موت کی اصل وجہ اور وقت کا تعین کیا جا سکے۔  

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!