حمیرا اصغر کیس: 10 لوگوں کو ایک جیسا میسج، تحقیقات کا دائرہ وسیع

حمیرا اصغر کیس: 10 لوگوں کو ایک جیسا میسج، تحقیقات کا دائرہ وسیع

خصوصی ٹیم 63 لوگوں سے پوچھ گچھ کرے گی ، پولیس کے مطابق 5 افراد کے بیانات ریکارڈ کر لیے گئے ہیں۔
حمیرا اصغر کیس: 10 لوگوں کو ایک جیسا میسج، تحقیقات کا دائرہ وسیع

Webdesk

|

15 Jul 2025

کراچی :پولیس نے حمیرا اصغر کی موت سے متعلق تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ۔ خصوصی ٹیم 63 لوگوں سے پوچھ گچھ کرے گی ، پولیس کے مطابق 5 افراد کے بیانات ریکارڈ کر لیے گئے ہیں۔

پولیس نے حمیرا اصغر کی موت کے معاملے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ خصوصی ٹیم 63 افراد سے پوچھ گچھ کرے گی، جبکہ 5 افراد کے بیانات بھی ریکارڈ کر لیے گئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حمیرا مالی بحران کا شکار تھیں اور قریبی لوگوں سے مدد کی درخواست کی تھی۔ 7 اکتوبر کو حمیرا نے واٹس ایپ پر 10 افراد کو ہیلو کے پیغامات بھیجے اور کہا تھا کہ میں تم سے بات کرنا چاہتی ہوں، مگر کسی نے جواب نہیں دیا۔

پولیس نے مزید کہا کہ موت کے وقت حمیرا نائٹ سوٹ میں تھیں اور کمرے میں بھگوئے کپڑے، خشک ٹب اور پھٹے ہوئے کپڑے ملے ہیں۔ ان کے کمرے سے استعمال شدہ سگریٹ کا پیکٹ اور فلٹر بھی برآمد ہوا، تاہم وہاں کوئی دوا نہیں ملی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حمیرا نے آخری بار 10 اکتوبر کو واٹس ایپ پر پیغام پڑھا تھا۔ ان کی موت کے وقت ان کے ہاتھ سینے سے چمٹے ہوئے تھے۔

 پولیس حکام نے بتایا کہ حمیرا اصغر نے اپنی ملازمہ کو بھی ہٹا دیا تھا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے تین موبائل فونز، ایک ٹیبلٹ، ایک ڈائری اور متعدد اہم دستاویزات برآمد کیں۔

 حیران کن طور پر ان تینوں فونز میں حمیرا اصغر کے نام پر رجسٹرڈ تین سمز لگی ہوئی تھیں۔تفتیشی حکام کے مطابق دو موبائل فونز بغیر کسی پاسورڈ کے کھلے تھے، جب کہ تیسرے فون اور ٹیبلٹ کا پاسورڈ اداکارہ نے اپنی ذاتی ڈائری میں لکھا ہوا تھا، جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ وہ کسی بھی وقت اپنے ڈیٹا کو چھپانے کی کوشش میں نہیں تھیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ تینوں موبائل فونز میں مجموعی طور پر 2215 نمبرز محفوظ تھے، جب کہ 75 نمبرز سے مسلسل رابطے کے شواہد بھی ملے ہیں، جن میں سے چند نمبرز کو تفتیش کے لیے شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!