ہر میدان میں ہر فن مولا، عامر لیاقت جنہیں لوگ آج بھی یاد کرتے ہیں!

ہر میدان میں ہر فن مولا، عامر لیاقت جنہیں لوگ آج بھی یاد کرتے ہیں!

عامر لیاقت کا ٹی وی، سیاست، مذہبی کیریئر عروج پر رہا تاہم آخری ایام میں وہ تنازعات کا شکار ہوگئے تھے
ہر میدان میں ہر فن مولا، عامر لیاقت جنہیں لوگ آج بھی یاد کرتے ہیں!

Webdesk

|

6 Mar 2025

رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو  اُن کے چاہنے والے یاد کررہے ہیں۔

عامر لیاقت نے رمضان المبارک کے مہینے میں ٹی وی پر خصوصی رمضان پروگرام اور انعام گھر کی بنیاد رکھی اور ایک تاریخ رقم کر کے چلے گئے۔

انہیں اسلامی تاریخ اور احادیث پر عمل رکھنے کی وجہ سے اسلامی اسکالر کا نہ صرف لقب ملا بلکہ انہوں نے متعدد مواقعوں پر اسے ثابت بھی کیا۔

عامر لیاقت مذہب کے ساتھ اپنی حاضر دماغی اور انٹرٹیمنٹ کی وجہ سے بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنتے تھے۔

انہوں نے رمضان المبارک کے مہینے اور خصوصی اسلامی ایام میں ٹی وی پروگراموں کی ایسی داغ بیل ڈالی جس پر انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

عامر لیاقت نے اپنے پروگراموں میں مختلف مکاتب فکر اور فرقوں کے علما کو مدعو کر کے بغیر تنازع کے مسائل پوچھے اور اُن کے عقائد کا احترام کرتے ہوئے دوسروں کو بھی اس کی تلقین دی۔

اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے متعدد ایسے بیانات یا حرکات کی جس کی وجہ سے اُن کی شہرت متنازع ہوگئی۔

بے باک بیانات، متعدد شادیاں اور میڈیا پر آکر جو دل میں آئے بیان دینے کی وجہ سے عامر لیاقت کی شہرت کو نقصان پہنچا۔

انہوں ے سیاسی میدان میں بھی خود نام کمایا اور وہ ایم کیو ایم، تحریک انصاف کے ٹکٹ سے رکن قومی اسمبلی بنے جبکہ 2002 میں انہیں وزیر مذہبی امور کا قلمدان بھی دیا گیا۔

پھر 9 جون 2022 کو عامر لیاقت 50 سال کی عمر میں کراچی کے علاقے خداداد کالونی میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے اور ہمیشہ کیلیے داغ مفارقت دے گئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!