جنید اکرم نے اپنی پہلی تنخواہ بتا دی، سننے والے بھی حیران

جنید اکرم نے اپنی پہلی تنخواہ بتا دی، سننے والے بھی حیران

جنید اکرم کو پہلی تنخواہ 2001 میں ملی
جنید اکرم نے اپنی پہلی تنخواہ بتا دی، سننے والے بھی حیران

ویب ڈٰیسک

|

2 Dec 2023

معروف یوٹیوبر اور انفلوئنسر جنید اکرم نے اپنی پہلی تنخواہ بتائی ہے جو انہیں محض 23 برس قبل ملی اور اس کے بارے میں جان کر صارفین حیران رہ گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایک ٹوئٹ پہلی تنخواہ، عمر، ملازمت اور سال کے حوالے سے ایک ٹویٹ صبح سے چل رہا ہے جس کی وجہ سے ایکس پر پہلی تنخواہ ٹرینڈ بھی کررہا ہے۔

اس ٹویٹ پر متعدد صارفین نے جواب دیے جس کے بعد معروف یوٹیوبر جنید اکرم عرف خلیبلی بھی خاموش نہ رہے۔

انہوں نے بتایا کہ 2001 میں پہلی تنخواہ 1200 روپے تھی، جو 18 سال کی عمر میں ٹیوشن پڑھانے سے حاصل ہوئی۔

اسی طرح معروف میزبان اور کامیڈین شفاعت علی نے بتایا کہ اُن کی پہلی تنخواہ چار ہزار روپے تھی جبکہ عمر 20 سال اور ملازمت وائس اوور آرٹسٹ تھی، یہ سال 2006 کا تھا۔

کراچی سے تعلق رکھنے والی معروف اسپورٹس جرنلسٹ فیضان لاکھانی نے بتایا کہ اُن کی پہلی تنخواہ بطور ٹرینی رپورٹر 2500 روپے تھی اور اُس وقت عمر صرف انیس برس تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!