جون ایلیا پسندیدہ شاعر ہیں، علی ظفر

جون ایلیا پسندیدہ شاعر ہیں، علی ظفر

کچھ لوگ ہوتے ہیں جن سے ملنے کی خواہش ہوتی ہے میری بھی ہے کہ کاش جون ایلیا سے مل سکتا
جون ایلیا پسندیدہ شاعر ہیں، علی ظفر

Webdesk

|

1 Feb 2026

لاہور: معروف گلوکار علی ظفر نے کہا ہے کہ جون ایلیا میرے پسندیدہ شاعر ہیں،لوگ اب شاعری اور ادب کی طرف جارہے ہیں، غالب، میر درد اب نہیں ہیں لیکن ماڈرن شاعر اب اچھا لکھ رہے ہیں۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ہماری زبان اردو ہے اور بھارت میں ہمارا کانٹینٹ پسند کیا جاتا ہے، زبان سے تعلق نہ توڑیں، جون ایلیا میرے پسندیدہ شاعر ہیں ان کا ایک کلام بے قراری سی بے قراری ہے وصل ہے اور فراق طاری ہے میں نے البم میں شامل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک دن ہم اسٹوڈیو میں بیٹھ کر البم پر کام کررہے تھے، ایک بیٹ چلنا شروع ہوئی تو مجھے اس میں جون ایلیا سنائی دینے لگے، شاعری کو میں نے ماڈرن انداز میں گایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ہوتے ہیں جن سے ملنے کی خواہش ہوتی ہے میری بھی ہے کہ کاش جون ایلیا سے مل سکتا، اگر میں فلم میں ان کا کردار ادا کروں تو مجھے بہت زیادہ پرسنلٹی میں جانا پڑے گا لیکن ان کی زندگی پر فلم ضرور بننی چاہیے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!