جویریہ عباسی کے دوسرے شوہر کون ہیں؟

جویریہ عباسی کے دوسرے شوہر کون ہیں؟

جویریہ عباسی نے تھوڑی سی تفصیلات شیئر کیں
جویریہ عباسی کے دوسرے شوہر کون ہیں؟

ویب ڈیسک

|

31 Aug 2024

پاکستانی اداکارہ اور میزبان جویریہ عباسی کے دوسرے شوہر کے حوالے سے تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

شمعون عباسی سے 12 سال کی علیحدگی کے بعد جویریہ عباسی نے کچھ عرصے قبل ہی دوسری شادی کا انکشاف کیا اور ظاہرکیا تھا کہ وہ بہت خوش ہیں۔

اداکارہ نے دوسری شادی کے حوالے سے کئی شوز میں بات کی اور شوہر کی تعریفوں کے پُل باندھے تاہم انہوں نے مزید کوئی تفصیلات یا تصویر ظاہر نہیں کی تھی۔

اب جویریہ نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے اُن کے ساتھ بنائی گئی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں لڑکے کی تصویر کو ایموجی کی مدد سے چھپایا گیا ہے۔

اس تصویر کے بعد کم از کم جوریہ عباسی کے شوہر کا نام سامنے آگیا کیونکہ انہوں نے تصویر اور سالگرہ کا پیغام شیئر کرتے ہوئے عدیل حیدر نامی شخص کو ٹیگ کیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ اُن کے دوسرے شوہر کا نام ہے۔

اس کے بعد صارفین کو عدیل حیدر کے بارے میں مزید جانکاری کی تشویش ہوئی تو یہ بات سامنے آئی کہ وہ فوٹو گرافی کے شعبے سے وابستہ ہے جبکہ انٹرپرونیر ہیں (یعنی کہ اپنا کام کرتے ہیں)۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!