جیکلین فرنانڈیز کی منفی خبروں پر لب کشائی

جیکلین فرنانڈیز کی منفی خبروں پر لب کشائی

جیکلین فرنانڈیز نے اپنے خلاف پروپیگنڈے پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ وہ اس کا مقابلہ کیسے کرتی ہیں۔
جیکلین فرنانڈیز کی منفی خبروں پر لب کشائی

Webdesk

|

1 Sep 2024

ممبئی:  بالی وڈ کی معروف اداکارہ جیکلین فرنانڈیز نے میڈیا اور سوشل میڈیا پر اپنے متعلق پھیلائی گئیں منفی خبروں پر بالآخر خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جیکلین فرنانڈیز نے اپنے خلاف پروپیگنڈے پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ وہ اس کا مقابلہ کیسے کرتی ہیں۔

بالی وڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ مثبت اور منفی چیزیں ہمیشہ موجود رہتی ہیں لیکن جس چیز نے میری سب سے زیادہ مدد کی وہ اس مستقل خواہش کو ترک کرنا ہے کہ زندگی میں پیار کی ضرورت رہتی ہے اور یہ سمجھنا کہ یہ ایک وہم ہے جس کا ہم سب کو سامنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہی وہ باتیں ہیں جو مجھے آزاد اور پْرسکون رکھتی ہیں۔جیکولین فرنانڈیز نے مزید کہا کہ میرا خدا پر مضبوط یقین اور بھروسہ ہے جس سے مجھے طاقت اور سکون ملتا ہے، اسی وجہ سے مجھے حقیقی لوگوں کی شناخت کرنے میں مدد ملتی ہے اور میں اپنے خاندان اور اچھے لوگوں کو قریب رکھتی ہوں۔

رواں سال فروری میں جیکلین فرنانڈیز نے سکیش چندر شیکھر پر الزام لگایا تھا کہ وہ میڈیا کو ان کی ساکھ متاثر کرنے کیلیے استعمال کر رہے ہیں۔

بالی وڈ اداکارہ نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ وہ ملزم کے خلاف کارروائی کرے، تاہم انہوں نے کچھ ہی دنوں بعد اپنی درخواست واپس لے لی تھی۔

بعدازاں، ای ڈی نے دہلی ہائیکورٹ کے سامنے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ بالی وڈ اداکارہ جان بوجھ کر ملزم کے جرم سے حاصل ہونے والی رقم استعمال کرتی تھیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!