جینیفر لوپیز کس کی محبت میں گرفتار ہوگئیں؟
جینیفر لوپیز نے بین ایفلیک کے ساتھ طلاق اگست 2023 میں فائل کی تھی،
Webdesk
|
21 Nov 2024
نیو یارک : امریکی گلوکارہ جینیفر لوپیز کی باڈی گارڈ کی محبت میں گرفتار ہونے کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جینیفر لوپیز نے بین ایفلیک کے ساتھ طلاق اگست 2023 میں فائل کی تھی، اس بارے میں ایک قریبی شخصنے بتایا ہے کہ جینیفر نہیں چاہتی تھیں کہ ان کی شادی ختم ہو۔
تاہم اب وہ اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق جینیفر لوپیز اپنی ذاتی خوشی کو ترجیح دیتے ہوئے اپنی زندگی کو دوبارہ ترتیب دے رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کررہی ہیں کہ وہ اپنے باڈی گارڈ کے ساتھ رومانوی ملاقاتوں میں مصروف ہیں۔
Comments
0 comment