خلیل الرحمان خاتون کے جال میں پھنس کر ہنی ٹریپ ہوئے، تفتیش میں انکشاف

خلیل الرحمان خاتون کے جال میں پھنس کر ہنی ٹریپ ہوئے، تفتیش میں انکشاف

خلیل الرحمان قمر خاتون سے ملاقات کیلیے بحریہ ٹاؤن گئے تھے
خلیل الرحمان خاتون کے جال میں پھنس کر ہنی ٹریپ ہوئے، تفتیش میں انکشاف

Webdesk

|

22 Jul 2024

لاہور پولیس نے پیر کو اپنی تفتیش میں انکشاف کیا کہ متنازع ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ایک خاتون کے ذریعے ہنی ٹریپ کرنے کے بعد اغوا کر کے لوٹا گیا ہے۔

ایک سینئر پولیس اہلکار نے ایک مقامی اخبار کو بتایا کہ خلیل الرحمان قمر نے 20 جولائی کو سندر پولیس میں شکایت درج کرائی جس کے بعد دو خواتین سمیت 9 مشتبہ افراد کو ہنی ٹریپنگ اور اغوا کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔

معاملے کی تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق، قمر کو آمنہ عروج نامی خاتون کا فون آیا، جس نے انہیں ڈرامہ پراجیکٹ پر بات کرنے کے لیے بحریہ ٹاؤن میں اپنی رہائش گاہ پر مدعو کیا۔

خیلیل الرحمان قمر نے اپنی شکایت میں کہا، "میں خاتون کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا جب کسی نے دروازے پر دستک دی، اور اس نے مجھے بتایا کہ یہ کوئی ڈیلیوری بوائے ہو سکتا ہے کیونکہ اس نے کچھ کھانے کا آرڈر دیا تھا،"

اس نے انکشاف کیا کہ اس کے بعد سات مسلح افراد کمرے میں داخل ہوئے اور مجھے گاڑی کی چابیاں، موبائل فون سمیت اپنا سامان حوالے کرنے پر مجبور کیا۔

ملزمان نے خلیل الرحمان قمر کو اپنے ساتھ بیٹھایا اور راستے میں اے ٹی ایم سے 2 لاکھ 67 ہزار روپے نکال کر انہیں تشدد کا نشانہ بنا کر ویران جگہ پر چھوڑ دیا۔

پولیس کی جانب سے قمر کے مبینہ ہنی ٹریپنگ میں ملوث ساتھیوں کے نام تاحال ظاہر نہیں کیے گئے۔ اس کیس کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم کرنے کے لیے حکام آج (پیر کو) پریس کانفرنس کریں گے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!