کنگنا کو قتل کی دھمکیاں، اداکارہ نے پولیس سے مدد مانگ لی

کنگنا کو قتل کی دھمکیاں، اداکارہ نے پولیس سے مدد مانگ لی

کنگنا رناوت اپنی نئی فلم ایمرجنسی میں سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار نبھارہی ہیں، یہ فلم 6 ستمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
کنگنا کو قتل کی دھمکیاں، اداکارہ نے پولیس سے مدد مانگ لی

Webdesk

|

28 Aug 2024

ممبئی : بالی وڈ اداکارہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت کو اپنی نئی فلم 'ایمرجنسی 'کی ریلیز سے قبل قتل کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت اپنی نئی فلم ایمرجنسی میں  سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار نبھارہی ہیں، یہ فلم 6 ستمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

اس فلم کی ریلیز سے قبل سوشل میڈیا پر کنگنا رناوت کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ اس نے کنگنا کو مخاطب کیا اور کہا کہ آپ اگر یہ فلم ریلیز کرتی ہو تو سرداروں نے آپ کو چپل مارنی ہے،تھپڑ تو آپ پہلے ہی کھا چکی ہیں۔

اس ویڈیو میں ایک اور شخص نے کہا کہ تاریخ کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا، اگر اس فلم میں سکھوں کو دہشت گردوں کے طور پر پیش کیا گیا تو پھر یاد رکھنا جس کا کردار اس  فلم میں نبھا رہی ہو اس کا حقیقت میں کیاحال ہوا تھا۔

 اس شخص نے کنگنا کو دھمکی دی کہ اگر ہم سر کٹوا سکتے ہیں تو سر کاٹ بھی سکتے ہیں۔کنگنا رناوت نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ  پر دھمکی آمیز ویڈیو شیئر کرتے ہوئے  مہاراشٹرا اور پنجاب پولیس کو ٹیگ کیا اور کہا کہ براہ کرم اس پر نظر ڈالیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!