کس ملک میں کتنے گھنٹے کا روزہ ہوگا؟ جانیے

کس ملک میں کتنے گھنٹے کا روزہ ہوگا؟ جانیے

دنیا بھر میں مسلمان چاند دیکھنے کے ساتھ روزہ رکھیں گے
کس ملک میں کتنے گھنٹے کا روزہ ہوگا؟ جانیے

Webdesk

|

10 Mar 2024

مسلمانوں کا مقدس مہینہ رمضان 11 یا 12 مارچ سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ اس سال دنیا بھر کے مسلمان 12 سے 18 گھنٹے کا طویل روزہ رکھیں گے۔

اسلامی تعلیمات کے مطابق فرزندان توحید طلوع آفتاب (فجر سے پہلے) کھانا پینا ترک کردیتے ہیں اور پھر سارا دن بھوک پیاس اور عبادات میں گزار کر مغرب کی اذانوں کے وقت افطار کرتے ہیں۔

روزے میں مسلمان اپنے آپ کو کھانے، پینے، سگریٹ نوشی اور بہت سی دوسری چیزوں سے پرہیز کرتے ہیں جو روزے کے دوران دین میں ممنوع قرار دی گئی ہیں۔

مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن مجید نازل ہوا جبکہ اس ماہ مبارک میں لیلۃ القدر جیسی عظیم فضلیت والی رات بھی نصیب ہوئی اور اس ماہ مبارک میں نیکی کا بدلہ ہزار گنا بلکہ اس سے کئی درجے بڑھ کر ملتا ہے۔

اسلام میں ماہ صیام یا روزہ رکھنے کے عمل کو تزکیہ نفس بھی قرار دیا جاتا ہے۔

رمضان ہر سال 10 سے 12 دن پہلے شروع ہوتا ہے، یہ اسلامی قمری ہجری کیلنڈر پر منحصر ہے کہ شعبان کا مہینہ 29 یا 30 دنوں میں ختم ہوتا ہے۔

اس سال پاکستان میں مقدس مہینہ 11 یا 12 مارچ کو شروع ہونے والا ہے۔

اس سال موسم سرما کی وجہ سے فجر اور مغرب کی دو نمازوں کے درمیان کا وقفہ ماضی کے سالوں کے مقابلے میں کم ہو گیا ہے، کیونکہ دن چھوٹے اور راتیں لمبی ہیں۔ 

پاکستان میں سحر کا وقت صبح پانچ بج کر 15 منٹ پر ختم جبکہ افطار شام 6 بج کر 30 منٹ پر ہوگا، اس حساب سے روزے کا کل دورانیہ 13 گھنٹے پر منحصر ہوگا۔

دنیا کے جنوبی ممالک جیسے چلی یا نیوزی لینڈ میں رہنے والے مسلمان اوسطاً 12 گھنٹے 44 منٹ کا روزہ رکھیں گے۔

دوسری جانب فن لینڈ، آئس لینڈ اور گردونواح سمیت دنیا کے کئی ممالک ایسے ہیں جہاں ملک بھر کے مسلمان 17 گھنٹے طویل روزہ رکھیں گے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!