خاتون لیگی رہنما کی شکایت پر ڈاکٹر عمر عادل ایک اور مقدمے میں گرفتار
عظمی بخاری کی درخواست پر ایف آئی اے نے عمر عادل کو گرفتار کیا ہے
ویب ڈیسک
|
4 Sep 2024
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان عظمی بخاری کی درخواست پر ایف آئی اے نے یوٹیوبر ڈاکٹر عمر عادل کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کرلیا۔
عمر عادل کی ایک اور مقدمے میں گرفتاری کی تصدیق اُن کے وکیل سلمان اسلم نے کی اور بتایا کہ عظمی بخاری کی جانب سے خواتین کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا جس پر ایف آئی اے نے گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عمر عادل اپنے الفاظ پر معافی مانگ چکے ہیں مگر پھر بھی اُن کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔
وکی کے مطابق ڈاکٹر عمر عادل کو جسمانی ریمانڈ کیلیے ایف آئی کی جانب سے آج ضلعی کچہری میں پیش کیا جائے گا۔
Comments
0 comment