کینسر کو شکست دیکر نفیسہ علی کی 11 ہزار فٹ کی بلندی پر ٹریکنگ

کینسر کو شکست دیکر نفیسہ علی کی 11 ہزار فٹ کی بلندی پر ٹریکنگ

نفیسہ علی سوڈھی کو 2018 میں اسٹیج 3 پیریٹونیل اور رحم کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی
کینسر کو شکست دیکر نفیسہ علی کی 11 ہزار فٹ کی بلندی پر ٹریکنگ

Webdesk

|

24 Jun 2026

ممبئی: کینسر سے جنگ جیتنے والی بھارتی اداکارہ اور سیاست دان نفیسہ علی سوڈھی نے اپنی ٹریکنگ کے تجربے کو ایک نیا احساس قرار دے دیا۔

نفیسہ علی سوڈھی کو 2018 میں اسٹیج 3 پیریٹونیل اور رحم کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد ان کی کیمو سمیت کینسر کا مکمل علاج ہوا۔

حال ہی میں اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے فیملی اور دوستوں کے ساتھ خوشگوار وقت گزار رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ نے 11 ہزار فٹ کی بلندی پر ٹریکنگ کی جس کا تجربہ انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر بھی کیا۔

نفیسہ علی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ  اس تجربے سے 'بالکل نیا' محسوس کیا، دوستوں اور خاندان والوں کے ساتھ ایک سپر پکنک کے لیے 11ہزار فٹ کی بلندی پر ٹریکنگ کی جس میں میرے داماد اور پوتے نے مدد کی، میں نے سرجری اور بہت سے کیموز کے بعد بالکل نیا محسوس کیا۔

نفیسہ علی سابقہ بیوٹی کوئین اور سوئمنگ چمپئن بھی رہ چکی ہیں، ان کی مشہور فلموں میں جنون، میجر صاحب، بیوفا، لائف ان اے، میٹرو اور یملا پگلا دیوانہ دیمت دیگر فلمیں شامل ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے  ششی کپور، امیتابھ بچن اور دھرمیندر جیسے بالی وڈ کے سپر اسٹارز کے ساتھ کام کیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!