وہ لذیذ اشیا جنہیں افطار دسترخوان کی زینت بنایا جاسکتا ہے!
ویب ڈیسک
|
13 Mar 2024
پاکستان میں مقدس ماہ رمضان المبارک کا آغاز ہوچکا ہے، عبادات کے ساتھ ساتھ مسلمان اس مہینے کو افطار پارٹیوں کے اجتماعات کے ساتھ مناتے ہیں اور اپنے دوستوں اور خاندان والوں کو مدعو کرتے ہیں اور افطار کے پرکشش کھانے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
افطار پارٹی کے لیے مینیو بنانا بہت مشکل ہوتا ہے لیکن یہاں ہم نے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی ہے اور کچھ ڈشز کی فہرست بنائی ہے جنہیں افطار پارٹی کے مینو میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
اگر آپ اپنے افطار مینو میں غیر ملکی اور روایتی پکوانوں کے ساتھ مختلف قسم کا اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو ہم نے یہاں کچھ مزیدار اسنیکس اور کھانے کی اشیاء کا ذکر کیا ہے جو آپ کے رمضان کے تجربے کو بڑھا سکتے ہیں۔
سموسے: پاکستانیوں میں ایک مقبول ترین غذا ہے، جو افطاری کا لازمی جز سمجھا جاتا ہے، آپ اپنی افطاری کے مینو میں سموسے کی کئی اقسام شامل کر سکتے ہیں جیسے کہ؛ آلو سموسہ، چکن سموسہ، سبزی سموسہ، بی بی کیو، اور میٹھا سموسہ۔
چنا چاٹ: افطاری کا دستر خوان اس کے بغیر ادھورا رہتا ہے، یہاں پاکستان میں چنا چاٹ کے مختلف انداز بنانے کے لیے دو قسم کے چنے (کابلی چنا اور کالا چنا) استعمال کیے جاتے ہیں، لیکن اگر ہم چاٹ میں دہی، پیاز، ٹماٹر، تھوڑا سا مصالحہ استعمال کریں اور تیل سے پرہیز کریں تو اسے صحت مند انداز کے ساتھ بنایا جا سکتا ہے۔.
پکوڑے: پاکستان میں افطار پکوڑوں کے بغیر ادھوری ہے، یہاں تک کہ ماہ صیام میں اس کے اجزاء کی مانگ بڑھ جاتی ہے۔ آپ اپنی افطار پارٹی کے مانو میں پکوڑے کے کچھ مختلف انداز شامل کر سکتے ہیں، کچھ یہ ہیں، ہسپانوی پکوڑا، آلو کا پکوڑا، بیگن، انڈا، چکن، ہری مرچ، اور پکوڑے کی دیگر اقسام۔
پیزا بالز: اس کے علاوہ، اگر آپ پکوڑے، چاٹ اور کسی اور چیز پر مشتمل روایتی افطار سے تھوڑا سا وقفہ لینا چاہتے ہیں، تو آپ پیزا بالز کو مینو میں شامل کر سکتے ہیں۔
چکن شوارما: مشرق وسطیٰ میں ایک بہت پسند کی جانے والی ڈش، جو میرینیٹ شدہ چکن، تازہ سبزیوں اور کچھ چٹنیوں کے ساتھ بنائی جاتی ہے۔اسے آپ افطار میں استعمال کرسکتے ہیں۔
Comments
0 comment