لڑکیاں بوجھ نہیں ہوتیں بلکہ وہ شان ہوتی ہیں، امیتابھ بچن

لڑکیاں بوجھ نہیں ہوتیں بلکہ وہ شان ہوتی ہیں، امیتابھ بچن

امیتابھ بچن نے خواتین کے حق میں یہ بیان نیشنل ٹی وی پروگرام پر دیا جس پر اُن کو سراہا جارہا ہے
لڑکیاں بوجھ نہیں ہوتیں بلکہ وہ شان ہوتی ہیں، امیتابھ بچن

ویب ڈیسک

|

2 Sep 2024

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے خواتین کے حق میں بیان دے کر دل جیت لیا۔

کون بنے گا کروڑ پتی کی میزبانی کے دوران مہمان اور مقابلے میں حصہ لینے والے شہری کرشنا سیلوکر سے گفتگو میں امیتابھ بچن نے یہ بات بولی۔

ایک موقع پر کرشنا نے بتایا کہ وہ بے روزگار ہوگئے تھے اور حالت ایسی تھی کہ اُن کی گھر میں صرف ایسی حیثیت تھی جو ایک خاتون کی ہوتی ہے یعنی کہ وہ اپنے خاندان پر بوجھ بن گئے تھے۔

اس بات کو سُن کر امیتابھ بچن نے شہری کو مزید گفتگو سے روکتے ہوئے تصحیح کی اور کہا کہ خواتین کسی پر بھی بوجھ نہیں ہوتیں بلکہ لڑکی تو اصل میں شان  ہوتی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!