معروف بھارتی اداکارہ انتقال کر گئیں

معروف بھارتی اداکارہ انتقال کر گئیں

اداکارہ کے انتقال کی خبر ان کی بیٹی اور اداکارہ تیجسونی پنڈت نے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
معروف بھارتی اداکارہ انتقال کر گئیں

Webdesk

|

18 Aug 2025

ممبئی : بھارت کی مراٹھی فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری کی سینئر اداکارہ جیوتی چندیکر انتقال کرگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  جیوتی چندیکر 16 اگست کو پونے میں طویل علالت کے بعد 68 برس کی عمر میں چل بسیں۔ اداکارہ کے انتقال کی خبر ان کی بیٹی اور اداکارہ تیجسونی پنڈت نے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

تیجسونی نے انسٹاگرام پر لکھا کہ انتہائی رنج و غم کے ساتھ آپ کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ہماری پیاری ماں اور سب کی دلعزیز سینیئر اداکارہ جیوتی چندیکر پنڈت اب ہمارے درمیان نہیں رہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی آخری رسومات 17اگست کو پونے میں ہی ادا کی گئیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جیوتی چندیکر نے محض 12 سال کی عمر میں اداکاری کا آغاز کیا اور ان کا کیریئر 5 دہائیوں پر محیط رہا۔

اس دوران انہوں نے کئی مشہور فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔جیوتی چندیکر کو اداکاری کے شعبے میں لازوال خدمات پرکئی  ایوارڈز بھی ملے ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!