شادی کے فوری بعد یوٹیوبر رجب علی بٹ گرفتار
رجب بٹ کو ان کے ولیمہ پر شیر کا بچہ تحفے میں ملا تھا، جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا۔
Webdesk
|
15 Dec 2024
معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر رجب بٹ کو غیر قانونی طور پر شیر کے بچے کو تحفے کے طور پر رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق رجب بٹ کو ان کے ولیمہ پر شیر کا بچہ تحفے میں ملا تھا، جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا۔
پولیس اور محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے لاہور کے علاقے پارک ویو میں رجب بٹ کے گھر پر چھاپہ مارا جہاں شیر کے بچے کو غیر قانونی طور پر رکھا گیا تھا جبکہ ان سے بغیر لائسنس اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔
محکمہ وائلڈ لائف نے رجب بٹ کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا ہے اور اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شیر کے بچے کا لائسنس بھی نہیں تھا۔
پولیس نے رجب بٹ کو چوہنگ پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا جہاں ان کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Comments
0 comment