محمد یوسف نے کاروبار شروع کردیا، طارق جمیل نے افتتاح کیا
محمد یوسف نے ڈی ایچ اے لاہور میں فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کا افتتاح کیا
ویب ڈیسک
|
26 Aug 2024
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سلیکٹر محمد یوسف نے ریسٹورنٹ کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔
لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 6 میں محمد یوسف نے برگر پویلین کے نام سے فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کھولا ہے جس کا افتتاح معروف مبلغ مولانا طارق جمیل نے کیا۔
ریسٹورنٹ کے افتتاح کے موقع پر سابق کپتان وقار یونس، سلمان بٹ اور وہاب ریاض بھی موجود تھے۔
محمد یوسف نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس فیلڈ میں آنے کیوجہ یہ ہے کہ میرا بھتیجا فاسٹ فوڈ کا اچھا شیف ہے اس لیے تھوڑا سا چانس لیا۔
انہوں نے کہا کہ ساری زندگی کرکٹ کھیلی، اب کوچنگ اور سلیکشن کے ساتھ منسلک ہوں اس لیے کوئی کاروبار یا کام مجھے آتا نہیں ہے۔ محمد یوسف کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا اور داماد مشترکہ طور پر ریسٹورنٹ چلائیں گے، انہیں کوالٹی اور سروس پر توجہ دینے کا کہا ہے۔
Comments
0 comment