ملائیشیا کے نئے بادشاہ کے پاس کتنی دولت ہے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

ملائیشیا کے نئے بادشاہ کے پاس کتنی دولت ہے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

بلوم برگ کے مطابق اسکندر کی ظاہر کردہ دولت کہی زیادہ ہے
ملائیشیا کے نئے بادشاہ کے پاس کتنی دولت ہے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

Webdesk

|

1 Feb 2024

ملائیشیا میں 65 سالہ جوہر سلطان اسکندر ملک کے نئے بادشاہ بننے جارہے ہیں جن کے دنیا بھر میں دولت کے چرچے ہیں اور وہ 5.7 ارب ڈالر سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔

بھارتی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق جوہر سلطان اسکندر شاہی خاندان کا حصہ ہیں جس کی بنیاد پر انہیں ملک کا نیا بادشاہ مقرر کیا جائے گا، اُن کے خاندان کے دنیا بھر میں اربوں ڈالر کے اثاثے ہیں جبکہ وہ مہنگی ترین گاڑیوں، طیاروں اور نجی فوج کے مالک بھی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اسکندر کی دولت دنیا بھر میں ہے اور مختلف ممالک میں اُن کی زمینیں، کانیں اور دیگر شعبوں میں بڑی سرمایہ کاری ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں انہیں نمایاں مقام بھی دیا جاتا ہے۔

جوہر اسکندر جس محل میں مقیم ہے وہاں ہٹلر کی تحفے میں دی گئی 300 لگژری گاڑیاں ہیں جبکہ 737 بوئنگ طیارہ بھی ہمیشہ اُن کے اور خاندان کے افراد کیلیے تیار رہتا ہے۔

برطانوی اقتصادی جریدے کے مطابق اسکندر سلطان کے دنیا بھر میں ظاہر اثاثوں کی مالیت 5.7 ارب ہے تاہم معاشی ماہرین کا ماننا ہے کہ اُن کی دولت کہی زیادہ ہے۔

ملائیشیا کی بڑی موبائل سروس کمپنی یو موبائل میں بھی اسکندر شراکت دار ہیں جبکہ ملائیشیا کی دیگر نجی اور سرکاری کمپنیوں میں کی گئی مجموعی سرمایہ کاری 58 کروڑ 80 لاکھ ڈالر سے زائد ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!