مشہور نوجوان کنٹینٹ کریٹر اپنی 25ویں سالگرہ سے دو روز قبل انتقال کرگئیں

مشہور نوجوان کنٹینٹ کریٹر اپنی 25ویں سالگرہ سے دو روز قبل انتقال کرگئیں

اچانک انتقال پر فالوورز صدمے میں آگئے
مشہور نوجوان کنٹینٹ کریٹر اپنی 25ویں سالگرہ سے دو روز قبل انتقال کرگئیں

ویب ڈیسک

|

26 Apr 2025

مشہور نوجوان کنٹینٹ کریٹر اپنی 25 ویں سالگرہ سے دو روز قبل اچانک انتقال کرگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق میشا اگروال کا 25 ویں سالگرہ سے محض 2 دن قبل انتقال ہو گیا۔ جس کی تصدیق اُن کے خاندان نے کیا ہے۔

خاندان کی جانب سے اس المناک خبر کا اعلان کیا گیا تاہم وجہ موت بیان نہیں کی گئی۔ 

جمعہ کی رات میشا کے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ نظر آئی جس میں لکھا تھا کہ میشا اگروال (26 اپریل 2000 - 24 اپریل 2025)" یعنی وہ اپنی 25ویں سالگرہ سے محض 2 دن پہلے اس دنیا سے رخصت ہوگئیں۔

اہل خانہ نے اسی کے ساتھ لکھا کہ "دکھ کے ساتھ ہم میشا اگروال کے انتقال کی دل دکھانے والی خبر شیئر کر رہے ہیں۔ آپ سب کا جو پیار اور حمایت آپ نے انہیں اور ان کے کام کو دیا، اس کے لیے شکریہ۔ ہم ابھی تک اس بڑے صدمے کو برداشت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ براہ کرم انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور ان کی روح کو اپنے دلوں میں زندہ رکھیں۔"

یہ خبر سن کر میشا کے لاکھوں فالوورز دنگ رہ گئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ "آج تو ان کی سالگرہ تھی... یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ کیا یہ کوئی ری برتھ والی بات ہے؟"

ایک اور نے لکھا کہ "میں امید کر رہی ہوں کہ یہ سچ نہیں ہوگا۔ وہ اتنی خوبصورت اور ہنرمند لڑکی تھیں۔ خاندان کے لیے یہ درد ناقابل برداشت ہوگا، دعائیں۔"

میشا اگروال سوشل میڈیا پر مقبول کنٹینٹ کریٹر اور انفلوئنسر تھیں جنہیں فیشن، لیف اسٹائل اور ٹریول سے متعلق ویڈیوز کی وجہ سے شہرت ملی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!