6 hours ago
ماورا حسین اور امیر گیلانی کی کینیڈا سے تصاویر وائرل

Webdesk
|
19 Oct 2025
اوٹاوا : شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین کی شوہر و اداکار امیر گیلانی کے ساتھ کینیڈا میں چھٹیاں گزارنے کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔
ماورا حسین اور امیر گیلانی مشہور جوڑے میں سے ایک ہیں جنہوں نے فروری 2025 میں پروقار تقریب میں شادی کی۔
اس جوڑی نے ہٹ ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ماورا حسین کے 9.8 ملین انسٹاگرام فالوورز ہیں جبکہ امیر گیلانی بھی متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
یہ جوڑا اس وقت کینیڈا میں موجود ہے اور ماورا نے اس سفر کی دلکش تصاویر شیئر کی ہیں اور لکھا کہ''کینیڈین ہنی مون ود مائی کینیڈین لڑکے''۔ماورا حسین اور امیر گیلانی کی تصاویر پر تعریفی کمنٹس کیے جارہے ہیں۔
اداکارہ نے حال ہی میں کہا تھا کہ میں خاندانی ورثے کی قدر نہیں جانتی تھی اور اپنی ساس کے جوڑے کے ساتھ ساتھ امیر کی دادی کے زیورات اپنی شادی میں پہننا پسند کرتی تھیں۔
ماورا حسین نے کہا تھا کہ میں اب ان چیزوں کی قدر کرتی ہوں اور اپنی ہونے والی بیٹی یا بہو کو دینا چاہوں گی۔
انہوں نے نئی دلہنوں کو مشورہ دیا تھا کہ تمام دلہنیں ایسی چیزیں پہنیں اور خریدیں جو وہ برداشت کر سکیں۔ قیمت کے ٹیگز سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ آپ دلہن ہیں جو بھی پہنیں گی اچھا لگے گا۔
Comments
0 comment