نعت رسول مقبول ﷺ سن کر جویریہ سعود کا رونا، ’سب اسکرپٹڈ تھا‘

نعت رسول مقبول ﷺ سن کر جویریہ سعود کا رونا، ’سب اسکرپٹڈ تھا‘

سوشل میڈیا صارفین کی جویریہ صدیق پر تنقید گھر بیٹھنے کا مشورہ
نعت رسول مقبول ﷺ سن کر جویریہ سعود کا رونا، ’سب اسکرپٹڈ تھا‘

ویب ڈیسک

|

5 Mar 2025

رمضان کے دوران الیکٹرانک میڈیا چینلز پر لائیو ٹرانسمیشنز اور شوز پاکستان میں ایک روایت بن چکے ہیں۔ ان لائیو ٹرانسمیشنز کا بنیادی مقصد ناظرین کو تعلیم دینا اور انہیں رمضان سے متعلق تفریح فراہم کرنا ہے۔

اس سال ہر چینل نے متعدد مشہور اداکاروں کی میزبانی میں لائیو ٹرانسمیشنز پیش کی ہیں۔ بعض اوقات، ان اداکاروں/میزبانوں کو ریٹنگز اور ویوز حاصل کرنے کے لیے غیر معمولی حرکات اور سیکمنٹس کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

پاکستانی اداکارہ جویریہ سعود بھی ایک رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کر رہی ہیں، جس کے کئی کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔  

جویریہ سعود کو ایک ویڈیو کلپ کے وائرل ہونے کے بعد شدید عوامی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ بہت سے لوگوں نے کہا کہ وہ اس شو میں اوور ایکٹنگ کر رہی ہیں۔

ایک صارف نے لکھا، "یہ سب ریٹنگز کے لیے ہو رہا ہے۔" دوسرے صارف نے کہا، "اس ڈرامے کا کیا مقصد ہے، گھر بیٹھ کر عبادت میں حصہ لیں۔"

ایک اور صارف نے کہا، "انہوں نے آخرت کو بھلا دیا ہے اور دنیاوی بن گئے ہیں، وہ اللہ کی مغفرت کے بارے میں نہیں سوچتے بلکہ ایسے کاموں میں حصہ لیتے ہیں۔"

تقریباً ہر کسی نے کہا کہ جاویریہ سعود کا نعت کے دوران رونا صرف اسکرپٹڈ تھا۔  

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!