نادیہ خان نے حبا بخاری سے متعلق اہم انکشاف کردیا

نادیہ خان نے حبا بخاری سے متعلق اہم انکشاف کردیا

نادیہ خان نے انکشاف کیا کہ حبا بخاری حاملہ ہیں، اْن کے اور اداکار آریز احمد کے ہاں بہت جلد پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔
نادیہ خان نے حبا بخاری سے متعلق اہم انکشاف کردیا

Webdesk

|

2 Sep 2024

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے مقبول اداکارہ حبا بخاری کے حاملہ ہونے کا انکشاف کردیا۔

ان دنوں نادیہ خان نجی ٹی وی چینل کے شو 'کیا ڈرامہ ہے' میں بطورِ تجزیہ نگار اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں، اداکارہ مختلف پاکستانی ڈراموں پر اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے ڈرامے کے مثبت اور منفی پہلوؤں کو اجاگر کرتی ہیں۔

اس شو کی حالیہ قسط میں نادیہ خان نے حبا بخاری اور دانش تیمور کے سْپر ہٹ ڈرامہ سیریل 'جان نثار' کے بارے میں اپنا تجزیہ پیش کیا، اسی دوران اْنہوں نے ڈرامے کی ہیروئن حبا بخاری سے متعلق اہم انکشاف بھی کیا۔

نادیہ خان نے انکشاف کیا کہ حبا بخاری حاملہ ہیں، اْن کے اور اداکار آریز احمد کے ہاں بہت جلد پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔

اْنہوں نے کہا کہ حبا بخاری نے ڈرامہ سیریل 'جان نثار' اور 'رد' کی شوٹنگ بھی دورانِ حمل کی اور اگر غور کریں تو ڈرامے کے کئی سین میں حبا بخاری کا بڑھتا وزن اور چہرے کی سوجن بھی واضح طور پر نظر آجائے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!