نتھیا گلی جانیوالی اداکارہ جگن کاظم کس بات پر آگ بگولہ ہوگئیں؟

نتھیا گلی جانیوالی اداکارہ جگن کاظم کس بات پر آگ بگولہ ہوگئیں؟

سوشل میڈیا پر اداکارہ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے
نتھیا گلی جانیوالی اداکارہ جگن کاظم کس بات پر آگ بگولہ ہوگئیں؟

Webdesk

|

1 Jul 2026

ایبٹ آباد: سیاحتی مقام نتھیا گلی کی سیر کیلئے جانے والی اداکارہ جگن کاظم جگہ جگہ کچرا اور گندگی دیکھ کر برہم ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے خوبصورت جگہ پر گندگی کے حوالے سے بات کی ہے۔

جگن کاظم نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نتھیا گلی آئی ہوں جس جگہ بھی جا کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، جس نے بھی پلاسٹک بیگز پھینکے کیا وہ اسے کوڑے دان میں نہیں پھینک سکتے تھے؟

انہوں نے عوام پر تنقید کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ہم ہمیشہ شکایت کرتے ہیں، ملک کا کیا ہوگا، ملک کے حالات کیسے ٹھیک ہوں گے؟ ہم خود صفائی نہیں رکھتے اور پھر موسمیاتی تبدیلوں کا رونا روتے ہیں۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ موسمی سختیوں کی وجہ یہی ہے کہ اللہ تعالی نے ہمیں خوبصورت دنیا سے نوازا ہے اور ہم اس کا خیال نہیں رکھ رہے، پھر موسمی حالات خراب ہوتے ہیں تو یہ ہماری غلطی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!