نور بخاری کی عون چوہدری سے طلاق کے بعد دوبارہ شادی پر لب کشائی

نور بخاری کی عون چوہدری سے طلاق کے بعد دوبارہ شادی پر لب کشائی

'یہ اللہ کے کسی معجزے سے کم نہیں کہ ایک بار طلاق کے بعد پھر سے شادی ہونا
نور بخاری کی  عون چوہدری سے طلاق کے بعد دوبارہ شادی پر لب کشائی

Webdesk

|

16 Aug 2026

لاہور: پاکستان کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے اپنے شوہر عون چوہدری سے طلاق کے بعد دوبارہ شادی کرنے پر لب کشائی کی ہے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران نور بخاری نے کہا 'ہم نے سوچا نہیں تھا کہ دوبارہ شادی کریں گے لیکن یہ سب اللہ کی مرضی ہوتی ہے، جب میں نے سب کچھ چھوڑا اور اللہ کے راستے پر آئی تو شاید اللہ نے ہی ان کے دل میں ڈالا'۔

بات جاری رکھتے ہوئے سابقہ اداکارہ نے کہا 'الحمداللہ دوبارہ شادی کے فیصلے سے وہ اور میں دونوں خوش ہیں'۔انہوں نے قہقہہ لگاتے ہوئے یہ بات کہی کہ 'ہم دونوں کی محبت شاید مری نہیں تھی، اسی لیے ہم دوبارہ ایک ہوگئے'۔

نور بخاری کا مزید کہنا تھا 'یہ اللہ کے کسی معجزے سے کم نہیں کہ ایک بار طلاق کے بعد پھر سے شادی ہونا اور ہنسی خوشی رہنا، بغیر کسی جھگڑے کے، الحمداللہ! اللہ نظرِ د سے بچائے'۔

سابقہ اداکارہ نے کہا 'عون ایک بہت اچھے انسان ہیں اور میرے بچے ان سے بہت پیار کرتے ہیں، میں نے اپنے باپ جیسا آدمی کہیں نہیں دیکھا لیکن اب مجھے اللہ نے باپ کے بعد شوہر عطا کیا ہے، عون ایک بہت نیک دل اور عمدہ انسان ہیں'۔

واضح رہے کہ نور بخاری کی پہلی شادی عون چوہدری سے ہوئی تھی لیکن پھر ان کی طلاق ہوگئی تھی، جس کے بعد ان کی دو شادیاں مزید ہوئیں اور وہ بھی طلاق پر ختم ہوئیں۔بعدازاں سابقہ اداکارہ نے عون چوہدری سے ہی چوتھی شادی کی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!