انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے گھر بیٹے کی پیدائش، نام بھی رکھ دیا

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے گھر بیٹے کی پیدائش، نام بھی رکھ دیا

انوشکا اور ویرات نے سوشل میڈیا پر علیحدہ علیحدہ پیغام جاری کردیا
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے گھر بیٹے کی پیدائش، نام بھی رکھ دیا

Webdesk

|

20 Feb 2024

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے اپنے گھر میں بیٹے کی پیدائش کی خبر سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی۔

ویرات اور انوشکا نے ایک ہی نوٹ علیحدہ علیحدہ شیئر کیا جس میں لکھا کہ ’’بہت زیادہ خوشی اور پیار سے بھرے ہمارے دلوں کے ساتھ، ہم سب کو یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں کہ 15 فروری کو، ہم نے اپنے بچے آکائے اور وامیکا کے چھوٹے بھائی کو اس دنیا میں خوش آمدید کہا!‘۔

نوٹ میں لکھا کہ ’ہم اس میں آپ کے دعاؤں اور نیک خواہشات کے خواہاں ہیں، یہ ہماری زندگی کا خوبصورت وقت ہے اور ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ اس وقت ہماری پرائیویسی کا احترام کریں‘‘۔

ویرات اور انوشکا کی جانب سے اعلان کے بعد ساتھیوں اور پرستاروں نے انہیں مبارک باد پیش کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انوشکا اور ویرات کی ایک بیٹی ہے جس کا نام وامیکا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!