نیلم منیر کی پیسے والے مرد سے شادی پر اداکارہ کا دفاع
Webdesk
|
5 Jan 2025
نیلم منیر کی شادی پر ایک صارف کی جانب سے دیے جانے والے طعنے کا پاکستانی اداکارہ حنا رضوی نے کرارا جواب دیا ہے۔
تین جنوری کو نیلم منیر نے نکاح کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی جو چند ہی لمحوں میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئیں، نیلم منیر کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر میں دیکھا گیا کہ دلہا نے عربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
ایک صارف نے نامناسب تبصرہ کرتے ہوئے لکھا 'ہلکا ہاتھ مارنا تو سیکھا ہی نہیں ان لوگوں نے'۔
حنا رضوی نے نیلم منیر کو دولت کی خاطر عربی شخص سے شادی کا طعنہ دینے والے اس صارف کے کمنٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے نیلم منیر کی حمایت کی اور لکھا کہ معاشی طور پر مستحکم شخص سے شادی کرنا گناہ نہیں ہے۔
حنا رضوی نے جواب دیا کہ اگر کوئی خاتون معاشی طور پر خود مختار شخص سے شادی کرتی ہے تو اس میں کوئی حرج یا برائی نہیں، بیوی کا حق ہے کہ وہ شوہر کے پیسوں یا دولت پر پرسکون زندگی گزارے، البتہ آپ کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ آپ کسی بھی خاتون کی زندگی سے متعلق اس طرح کے تبصرے کریں۔
Comments
0 comment