اقرا کنول سمیت 3 یوٹیوبرز کیخلاف سائبر کرائم کا مقدمہ درج

اقرا کنول سمیت 3 یوٹیوبرز کیخلاف سائبر کرائم کا مقدمہ درج

جوئے کی تشہیر کے معاملے پر این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کیا ہے
اقرا کنول سمیت 3 یوٹیوبرز کیخلاف سائبر کرائم کا مقدمہ درج

ویب ڈیسک

|

26 Sep 2025

قومی سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے غیرقانونی جُوا ایپلی کیشنز کے فروغ کے الزام میں مزید تین معروف یوٹیوبرز کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

جمعرات کو درج ہونے والے مقدمات میں یوٹیوبر اقرا کنول (جو ’’سسٹرالوجی‘‘ کے نام سے مشہور ہیں)، ندیم مبارک (المعروف نانی والا) اور محمد حسنین شاہ شامل ہیں۔ ادارے کے مطابق تینوں افراد کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے تین بار طلب کیا گیا، لیکن انہوں نے جان بوجھ کر پیشی سے گریز کیا۔

ایجنسی کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے غیرقانونی آن لائن ٹریڈنگ اور جُوا ایپس کی تشہیر کر کے شہریوں کو سرمایہ کاری پر اکسانے کی کوشش کی اور منافع کے جھوٹے وعدے کر کے گمراہ کیا۔ اس مقصد کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو جلد گرفتاریوں کے لیے کارروائی کریں گی۔

گزشتہ روز بھی NCCIA نے یوٹیوبر رجب بٹ، محمد انس اور حریرہ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے تھے۔ ان پر بھی جُوا اور غیرقانونی ایپس کی تشہیر کا الزام ہے۔

ایپس میں Binomo، 1xBet، Bet365 اور B9 گیم شامل ہیں، جن کے ذریعے صارفین کو ان کی ’’محنت کی کمائی‘‘ سے محروم کر کے کوئی منافع واپس نہیں دیا گیا۔ ادارے کے مطابق رجب بٹ تو Binomo کے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر باقاعدہ اس ایپ کی پروموشن کرتے رہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!