قوی خان کو مداحوں سے بچھڑے ایک برس بیت گیا

قوی خان کو مداحوں سے بچھڑے ایک برس بیت گیا

قوی خان نے 1964 میں پی ٹی وی سے باقاعدہ اداکاری شروع کی اور بیشتر ڈراموں میں بہترین کردار ادا کئے
قوی خان کو مداحوں سے بچھڑے ایک برس بیت گیا

Webdesk

|

5 Mar 2024

لاہور: پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار قوی خان کو اپنے مداحوں سے بچھڑے ایک سال بیت گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئر اداکار قوی خان کو فنی خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی، ستارہ امتاز، نشان امتیاز سمیت متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا ہے، قوی خان کا شمار پی ٹی وی کے چند اولین فنکاروں میں ہوتا ہے۔

’اندھیرا اجالا‘ ڈرامے میں پولیس افسر کے کردار نے ان کی شہرت کو دوبالا کردیا، معروف اداکار قوی خان نے 1964 میں پی ٹی وی سے باقاعدہ اداکاری شروع کی اور بیشتر ڈراموں میں بہترین کردار ادا کئے۔ 

قوی خان 15 نومبر 1942 کو پاکستان کے شہر پشاور میں پیدا ہوئے اور انہوں نے ریڈیو پاکستان سے چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کام کی شروعات کی۔

1965 میں قوی خان نے فلمی کیریئر شروع کیا، اپنے طویل کیریئر کے دوران محبت زندگی ہے، سوسائٹی گرل، چن سورج، سرفروش، کالے چور، زمین آسمان سمیت دو سو سے زائد فلموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری میں منفرد مقام رکھنے والے قوی خان 5 مارچ 2023 کو فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!