رجب بٹ کے وکیل اور کراچی کے وکلاکے درمیان تنازع میں نیا موڑ
Webdesk
|
7 Jan 2026
کراچی: کراچی بار کے وکلا اور رجب بٹ کے وکیل میاں علی اشفاق کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع میں نیا موڑ آ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق میاں علی اشفاق جمعرات کو کراچی کی سٹی کورٹ میں آئیں گے اور اپنے زیر التوا مقدمات سے دستبرداری کا اعلان کریں گے، جس کے بعد کراچی بار اپنی درخواست واپس لے لے گی۔
ذرائع کے مطابق، کراچی بار کی درخواست پر علی اشفاق کا وکالت لائسنس پنجاب بار کونسل نے معطل کیا تھا۔ تاہم اب معاملات پر سمجھوتے کی کوششیں جاری ہیں اور میاں علی اشفاق کل سٹی کورٹ میں حاضر ہو کر مقدمات سے دستبرداری کا اعلان کریں گے۔
واضح رہے کہ وکلا کے خلاف رجب بٹ پر تشدد کا مقدمہ سٹی کورٹ تھانے میں درج ہے، جس کے بعد یہ تنازعہ سامنے آیا تھا۔
کراچی بار کی جانب سے یہ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ علی اشفاق کی طرف سے مقدمات سے دستبرداری کے بعد معاملہ پرامن انداز میں حل ہو جائے گا۔
Comments
0 comment