سبزی فروش کے بیٹے اور سرکاری اسکول کے طالب علم کی میٹرک کے امتحان میں تیسری پوزیشن

سبزی فروش کے بیٹے اور سرکاری اسکول کے طالب علم کی میٹرک کے امتحان میں تیسری پوزیشن

لاہور بورڈ میٹرک کے امتحانات میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے ایک شاندار کامیابی حاصل کی ہے
سبزی فروش کے بیٹے اور سرکاری اسکول کے طالب علم کی میٹرک کے امتحان میں تیسری پوزیشن

ویب ڈیسک

|

24 Jul 2025

سبزی فروش کے بیٹے اور سرکاری اسکول کے طالب علم نے لاہور بورڈ میٹرک میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

لاہور کے ایک سرکاری اسکول کے طالب علم اور سبزی فروش کے بیٹے ملک فیضان رضا نے لاہور بورڈ میٹرک کے امتحانات میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے ایک شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔

شاہ کوٹ کے گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 1 کے ہونہار طالب علم فیضان نے 1186 نمبر حاصل کیے، اپنی بہترین کارکردگی سے اپنے خاندان اور اساتذہ کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیضان نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے اساتذہ کی لگن اور والدین کی دعاؤں کو دیا۔

اسکول کے پرنسپل نے فیضان کی کامیابی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس نے نہ صرف اپنے اساتذہ بلکہ پورے اسکول کو عزت بخشی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (FBISE) اسلام آباد نے تعلیمی سال 2024-25 کے میٹرک کے نتائج کا اعلان کیا تھا۔

ایف بی آئی ایس ای کے مطابق، جس کی نگرانی میں اسلام آباد میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ہوتے ہیں، سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (SSC) پارٹ I اور II کے پہلے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں اور انہیں مختلف طریقوں سے چیک کیا جا سکتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!