صدف کنول کا مہوش حیات اور مایا علی کو خاص مشورہ
Webdesk
|
2 Jul 2024
کراچی : معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل صدف کنول نے ساتھی اداکاراؤں کو مفید مشورے دے دیئے۔حال ہی میں اداکارہ صدف کنول نے ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار کیا۔
انٹرویو کے دوران جہاں صدف نے مختلف سوالات کے دلچسپ جوابات دیئے وہیں ساتھی اداکاروں کو کئی مشورے بھی دیئے۔صدف کنول نے اداکار حمزہ علی عباسی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کو تھوڑا پتلا ہو جانا چاہیے۔
اداکار عمران عباس کو انہوں نے میک اپ کم کرنے کا مشورہ دیا۔انہوں نے ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ، فواد خان اور شہریار منور سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ اور فواد خان کو خود میں کچھ بھی بدلنے کی ضرورت نہیں۔
تینوں ہی پرفیکٹ ہیں جبکہ شہریار منور کو اب تھوڑا بڑا ہو جانا چاہیے۔خواتین اداکاراؤں سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماہرہ خان میری پسندیدہ ادکارہ ہیں، وہ جیسی ہیں ٹھیک ہیں، انہیں خود میں کچھ بدلنے کی ضرورت نہیں ہے جبکہ سجل علی کو اپنے بال لمبے کرنے چاہئیں۔
صدف نے مایا علی اور مہوش حیات بارے کہا کہ مہوش حیات کو وزن کم اور مایا علی کو وزن بڑھانا چاہیے کیوںکہ مایا علی بہت دبلی پتلی ہو گئی ہیں۔
Comments
0 comment